0
Friday 6 May 2016 13:56

وزیراعظم آج سکھر ملتان موٹروے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم آج سکھر ملتان موٹروے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف آج سکھر ملتان موٹروے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ موٹروے پر مجموعی طور پر چوّن پل تعمیر کئے جائیں گے، جن میں سب سے بڑا پل دریائے ستلج پر تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبے میں بارہ سروس ایریا، دس ریسٹ ایریا، گیارہ انٹر چینج ، دس فلائی اوور اور چار سو چھبیس انڈر پاسز کی تعمیر بھی شامل ہے۔ موٹروے سے سندھ اور پنجاب کے درمیان تیز ترین نقل و حمل کی سہولت میسر ہوگی۔ موٹروے کا یہ منصوبہ چین کے مالیاتی تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔ تین سو ترانوے کلو میٹر طویل سکھر ملتان موٹروے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تعمیر کئے جانے والے پشاور کراچی موٹروے منصوبے کا حصہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 537055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش