0
Friday 6 May 2016 14:50

وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے ہوم گراؤنڈ پر سکھر ملتان موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے ہوم گراؤنڈ پر سکھر ملتان موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے سندھ میں سکھر ملتان موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، یہ منصوبہ پاک چین اقتصادی راہداری کا حصہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سکھر ایئرپورٹ پہنچے تو وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور پولیس کے افسران نے ان کا استقبال کیا، جس کے بعد وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے ہوم گراؤنڈ سکھر میں 685 ارب روپے لاگت کے سکھر ملتان موٹر وے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا اور جلسے سے خطاب بھی کیا۔ وزیراعظم کی سکھر آمد پر اروڑ اور روہڑی کے کئی اسکول بند کر دئیے گئے تھے، اسکے علاوہ سکھر، خیرپور اور لاڑکانہ کے ایس ایس پیز سمیت تین ہزار سے زیادہ اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔

393 کلو میٹر طویل سکھر ملتان موٹروے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت تعمیر کئے جانے والے پشاور کراچی موٹروے منصوبے کا حصہ ہے، چھ رویہ موٹروے ملتان سے جلال پور پیروالہ، احمد پور شرقیہ، اوباڑو اور پنوں عاقل سے گزرتی ہوئی سکھر پہنچے گی۔ موٹروے پر مجموعی طور پر 54 پل تعمیر کئے جائیں گے، جن میں سب سے بڑا پل دریائے ستلج پر تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبے میں 12 سروس ایریا، دس ریسٹ ایریا، 11 انٹرچینج ، 10 فلائی اوور اور 426 انڈر پاسز کی تعمیر بھی شامل ہے۔ موٹروے سے سندھ اور پنجاب کے درمیان تیز ترین نقل و حمل کی سہولت میسر ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 537058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش