QR CodeQR Code

کراچی کربلا کا منظر پیش کررہا ہے، پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو فسادات ہوں گے، خواجہ اظہار الحسن

6 May 2016 17:13

اسلام ٹائمز: کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ شہر میں پانی کی صورت حال پر وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کو خط لکھ دیا ہے جس کی کاپی گورنر اور کور کمانڈر کو بھی ارسال کردی گئی ہے تاہم عوام کو حکومت سے کوئی امید نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی آج پھر کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے، سندھ حکومت عوام کو صاف پانی کی فراہمی میں ناکام ہو چکی ہے، سندھی عوام حکومت سے امیدیں لگانا چھوڑ دیں۔ کراچی والوں کو بوند بوند پانی بیچا جا رہا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک دفعہ پھر عوام دشمن بجٹ آئے گا جو کرپشن کے راستے کھولے گا۔ کراچی میں پانی پر فسادات ہونگے، شہر میں پانی کی صورت حال پر وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کو خط لکھ دیا ہے جس کی کاپی گورنر اور کور کمانڈر کو بھی ارسال کردی گئی ہے تاہم عوام کو حکومت سے کوئی امید نہیں۔ خواجہ اظہار الحسن کا مزید کہنا تھا کہ اس دفعہ رمضان بھی سخت گرمی میں آرہا ہے اور پانی بحران کی وجہ سے سندھ کے عوام سخت امتحان سے دوچار ہونگے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت نے پانی کی فراہمی کیلئے 270 ارب خرچ کئے مگر سندھ کے کالج میں پینے کیلئے پانی نہیں۔


خبر کا کوڈ: 537069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/537069/کراچی-کربلا-کا-منظر-پیش-کررہا-ہے-پانی-مسئلہ-حل-نہ-ہوا-فسادات-ہوں-گے-خواجہ-اظہار-الحسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org