0
Friday 6 May 2016 18:46

اگر حکمرانوں کے ہاتھ صاف ہیں تو اپوزیشن کے مطالبات مان لیں، اکرام الحق شاہ

اگر حکمرانوں کے ہاتھ صاف ہیں تو اپوزیشن کے مطالبات مان لیں، اکرام الحق شاہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدر اکرام الحق شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کا احتساب سے گریز سمجھ سے بالاتر ہے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے ضلعی صدر اکرام الحق شاہ نے کہا ہے کہ کرپشن کے حوالے سے اگر حکمرانوں کے ہاتھ صاف ہیں تو انہیں اپوزیشن کے تیار کردہ ٹی او آرز کو قبول کر لینا چاہئے، تاکہ وہ کلین چٹ لیکر آئندہ کے لئے اپنی حکمرانی کا راستہ صاف کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے ایسا نہ کیا تو عوام سڑکوں پر آ جائینگے۔
خبر کا کوڈ : 537074
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش