QR CodeQR Code

ٹارگٹ کلنگ کے سانحات ہونیوالی گرفتاریوں کا ردعمل ہو سکتے ہیں، ڈی پی او ڈیرہ

6 May 2016 19:00

اسلام ٹائمز: میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل چکی ہے، جس کی مدد سے اصل ملزمان تک جلد ہی پہنچ جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیفٹیننٹ (ر) یاسر آفریدی نے کہا ہے کہ ڈیرھ ماہ قبل اور گذشتہ روز پیش آنیوالے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ایک ہی گروپ ملوث ہے۔ ژوب سے ہم نے دہشت گردوں کے سہولت کار کو گرفتار کیا ہے۔ گذشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات اسی واقعہ کا ردعمل ہو سکتے ہیں۔ امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او یاسر آفریدی نے کہاکہ خیبر پختونخوا حکومت سے بات ہو چکی ہے۔ ایک ماہ کے اندر ڈیرہ اسماعیل خان کیلئے تین سو نئے سی سی ٹی وی کیمرے دیئے جائینگے، جس سے امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے میں کافی حد تک مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہمیں مل چکی ہے، جس کی مدد سے ہم اصل ملزمان تک پہنچیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تھانہ سٹی کی حدود میں سکیورٹی کے بہتر انتظامات کی وجہ سے دہشت گرد شہر میں کوئی واردات نہ کرسکے۔ عنقریب ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلینگے۔


خبر کا کوڈ: 537078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/537078/ٹارگٹ-کلنگ-کے-سانحات-ہونیوالی-گرفتاریوں-کا-ردعمل-ہو-سکتے-ہیں-ڈی-پی-او-ڈیرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org