0
Friday 6 May 2016 23:10

ایبٹ آباد میں طالبہ کو جرگے کے فیصلے پر جلایا گیا، پولیس

ایبٹ آباد میں طالبہ کو جرگے کے فیصلے پر جلایا گیا، پولیس
اسلام ٹائمز۔ ڈونگا گلی کے ایس ایچ او نصیر خان نے کہا کہ گزشتہ جمعے کو ملنے والی نعش لڑکی عنبرین کی تھی جسے اپنی سہیلی کو کسی لڑکے کے ساتھ پسند کی شادی کرنے میں مدد کے الزام میں قتل کیا گیا۔ پولیس نے ضلع ایبٹ آباد کے ایک گاؤں میں ایک لڑکی کو ہلاک کر کے جلائے جانے کی ذمہ داری ایک مقامی جرگے پر عائد کی ہے۔ پولیس کے مطابق جرگے کے 13 ارکان کے علاوہ قتل کی جانے والی 15 سالہ طالبہ کی والدہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے جمعہ کو ڈونگا گلی میں مکول بس سٹاپ پر ایک گاڑی میں ایک طالبہ کی جلی ہوئی نعش ملی تھی جس کے ہاتھ پاؤں گاڑی سے بندھے تھے۔ ڈونگا گلی کے ایس ایچ او نصیر خان نے کہا کہ گزشتہ جمعہ کو ملنے والی نعش عنبرین کی تھی جسے اس الزام پر قتل کیا گیا کہ اُس نے اپنی سہیلی کی پسند کی شادی کرنے میں مدد کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 537104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش