QR CodeQR Code

وزیراعظم کا احتساب پہلے ہوگا، اعتزاز احسن

6 May 2016 23:13

اسلام ٹائمز: پی پی رہنماء کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹی او آرز متفقہ طور پر مسترد کرچکے ہیں کیونکہ حکومت کے ٹی او آر کی تحقیقات 1947 سے شروع ہورہی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی کے رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا احتساب پہلے ہوگا جب کہ ایک ایسا شخص جس پر کرپشن کے الزامات ہیں وہی ضابطہ اخلاق طے کرے یہ ممکن نہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حکومتی ٹی او آرز متفقہ طور پر مسترد کرچکے ہیں کیونکہ حکومت کے ٹی او آر کی تحقیقات 1947 سے شروع ہورہی تھی، حکومت اپنے ٹی او آرز پر اصرار کرتی ہے تو اپوزیشن کا اصرار بھی بڑھتا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاناما لیکس تحقیقات کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہے جب کہ اپوزیشن کی جانب سے دیئے گئے ٹی او آر کا حکومت خود جائزہ لے، وزیراعظم کا احتساب پہلے ہوگا جب کہ ایک ایسا شخص جس پرکرپشن کے الزامات ہیں وہی ضابطہ اخلا ق طے کرے یہ ممکن نہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم نے خود اپنا اوراپنے خاندان کا نام احتساب کے لئے پیش کیا اور اب وہ روتے کیوں ہیں، پہلے نواز شریف اور پھر دوسرے سیاستدانوں کا احتساب ہونا چاہیئے، وہ تمام لوگ جن کے نام پاناما پیپرزمیں ہیں وہ اپنی تفصیلات فراہم کریں جب کہ حکومت نے اپوزیشن کے ٹی او آرمسترد کیے تو نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 537107

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/537107/وزیراعظم-کا-احتساب-پہلے-ہوگا-اعتزاز-احسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org