QR CodeQR Code

موجودہ اور سابق حکمرانوں کا احتساب وقت کی ضرورت ہے، راجہ فاروق

7 May 2016 08:54

اسلام ٹائمز: ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ایل نواز آزاد کشمیر کے صدر کا کہنا تھا کہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کو شکست ہو گی، پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔


اسلام ٹائمز۔ نواز لیگ آزادکشمیر کے صدر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ ریاست کے موجودہ اور سابق حکمرانوں کا احتساب وقت کی ضرورت ہے، سب سے پہلے میں حاضر ہوں، عمران خان کو تعمیروترقی ہضم نہیں ہو رہی، وہ مایوس ہو کر واویلا کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ظہرانہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی باری کے انتظار میں تھے، وہ انہیں نظر نہیں آ رہی اب وہ پچھتاوے کا واویلا کر رہے ہیں، پی ٹی آئی آزادکشمیر میں بے حیائی اور ڈانس کلچر پھیلانا چاہتی ہے۔ لاہور جلسہ میں جس طرح پی ٹی آئی کارکنوں نے خواتین کے ساتھ سلوک کیا، ہر شہری کی نظریں شرم سے جھک گئیں۔ سردار عتیق اور ان کی جماعت اتحاد کی افواہیں نہ اڑائیں، ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا، مسلم کانفرنس نامی جماعت مسلم لیگ(ن) بن چکی ہے۔ آزادکشمیر حکومت نے لوٹ مار کی انتہا کر دی یہاں تک کہ ایک وزیر نے تیس ہزار کی سکیم سے بھی کمیشن لیا، حکمرانوں کا احتساب وقت کی ضرورت ہے سب سے پہلے میں حاضر ہوں، مسجد میں لے چلیں، قسم اٹھانے کو تیار ہوں لیکن دوسرے نہیں آئیں گے۔ آزاد کشمیر کے انتخابات میں پیپلزپارٹی کو شکست ہو گی، پیپلزپارٹی کی حکومت نے عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔


خبر کا کوڈ: 537166

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/537166/موجودہ-اور-سابق-حکمرانوں-کا-احتساب-وقت-کی-ضرورت-ہے-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org