0
Saturday 7 May 2016 13:29

پولیس کیلئے حکومت نے 4 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا

پولیس کیلئے حکومت نے 4 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا
اسلام ٹائمز۔ پولیس کیلئے حکومت نے 4 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ منظور کر لیا۔ بجٹ میں ڈولفن سکواڈ کے دفاتر اور 10 نئے تھانوں کیلئے بھی کروڑوں روپے دینے کی منظوری دی گئی۔ پولیس کی جانب سے حکومت پنجاب سے 6 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ مانگا گیا تھا جس میں کٹوتی کرتے ہوئے حکومت نے 4 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ پولیس کے بجٹ میں لاہور پولیس کے 10 تھانوں کیلئے 8 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ رکھا گیا ہے جس سے تھانوں کی نئی بلڈنگز تیار کی جائیں گئی، اسی طرح ڈولفن سکواڈ کیلئے 6 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جن سے ڈولفن سکواڈ کی ڈویژنل دفاتر اور پولیس لائنز تعمیر کی جائے گی، اسی طرح حکومت نے کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کیلئے بھی 13 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کئے ہیں جن سے کاونٹر ٹیررازم کا ہربنس پورہ میں دفتر اور دیگر دفاتر تعمیر کئے جائیں گے۔ گرین ٹاؤن میں پولیس کیلئے نئے بننے والے ٹرینگ سینٹر کیلئے 4 کروڑ روپے بھی مختص کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں نئے تھانوں کی بلڈنگز اور دیگر بلڈنگز کا کام شروع کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 537217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش