0
Saturday 7 May 2016 16:24

وزیراعظم 17 مئی کو دورہ ڈی آئی خان کے دوران متعدد منصوبوں کا اعلان کرینگے، مولانا لطف الرحمن

وزیراعظم 17 مئی کو دورہ ڈی آئی خان کے دوران متعدد منصوبوں کا اعلان کرینگے، مولانا لطف الرحمن
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور جے یو آئی (ف) کے رہنماء مولانا لطف الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف 14 مئی کے بجائے 17 مئی کو پاک چین اقتصادی عظیم راہداری کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم اس اہم اور بڑی سیاسی سرگرمی کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان آئینگے اور جلسہ عام سے بھی خطاب کرینگے۔ وزیراعظم کے دورہ ترکی کے پیش نظر ان کے دورے میں چار روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا لطف الرحمن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اس تاریخی دورہ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ قائد حزب اختلاف کے مطابق جلسہ ڈیرہ کے نواح رتہ کلاچی سٹیڈیم میں ہوگا اور جلسہ گاہ کیلئے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ مولانا لطف الرحمن نے بتایا کہ پارٹی قائد مولانا فضل الرحمن سے وزیراعظم ہاؤس سے رابطہ ہوا ہے اور بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم 14 مئی کو ترکی کے دورے پر ہونگے، اس لئے اب وہ ڈیرہ اسماعیل خان 17 مئی کو آئینگے اور ان کے دورے کے حوالے سے انتظامات اور تیاریاں جاری رکھی جائیں گی۔ مولانا فضل الرحمن کو وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے مجوزہ منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، جن کے بارے میں وزیراعظم تاریخی جلسہ گاہ میں اعلان کرینگے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی اجتماعی ترقی کیلئے مولانا برادران پرعزم رہیں گے اور ہم ڈیرہ اسماعیل خان کی پسماندگی کے خاتمے، ترقی خوشحالی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 537230
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش