0
Saturday 7 May 2016 19:21

کراچی کے عوام کو پانی کی بوند بوند سے محروم کرنے میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی کے عوام کو پانی کی بوند بوند سے محروم کرنے میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ملوث ہونے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ شہر قائدکے عوام کو پانی کی بوند بوند سے محروم کرنے میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں پانی کی مصنوعی قلت میں واٹر بورڈ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے اورنگی ٹاؤن، شاہ فیصل، ملیر، لانڈھی، ناظم آباد، پاپوش، بفرزون، نیو کراچی اور سرجانی ٹاون سمیت بیشتر علاقوں میں حکام ٹینکر مافیا کے ساتھ مل کر عوام سے کروڑوں روپے کی اضافی رقم وصول کررہے ہیں، جبکہ پانی کی مصنوعی بندش کے باوجود عوام کو لاکھوں روپے کے بل متواتر بھیجے جا رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کیلئے واٹر بورڈ کو 6 ارب روپے کا فنڈ جاری کیا گیا، اس کے باجود عوام کو ریلیف نہیں دیا جارہا اور رشوت اور چند پیسوں کے عوض صنعتی فیکٹریوں اور شادی ہالز کو پانی وافر مقدار میں فراہم کیا جارہا ہے جبکہ سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن سے میڈیا کو گمراہ کرنے کے تمام ریکارڈ قائم کئے اور نہ صرف واٹر ٹینکر کے سرکاری نرخ میں واٹر بورڈ کے اعلی افسران کی مدد سے دو گناہ اضافہ کیا بلکہ جن علاقوں میں پانی کی سپلائی جاری تھی وہاں واٹر بورڈ کے افسران نے ہائیڈرینٹس کو کمائی کا ذریعہ بنالیا اور پانی کا مصنوعی بحران پیدا کردیا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقوں میں تعینات واٹر بورڈ کے اہلکار خصوصا سخی حسن ہائیڈرینٹ کے افسران سرفہرست ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے غریب عوام سے بٹور رہے ہیں۔ عوام کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کے باوجود کراچی کے بیشتر علاقوں میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں موجود کالی بھیڑیں غریب عوام کا خون چوسنے میں مصروف عمل ہیں جبکہ ایم ڈی واٹر بورڈ بھی عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور بھی ناکام دکھائی دے رہے ہیں اور گورنر سندھ کی جانب سے متعدد بار پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے اقدامات کو بھی ہوا میں اڑایا گیا جبکہ محکمہ بلدیات نے بھی کراچی کے بیشتر علاقوں میں پانی کے شدید بحران پر صرف پریس کانفرنس، فوٹو سیشن اور پریس ریلیز جاری کرنے تک ہی محدود رکھا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کوشہر قائد میں پانی کی قلت پر قابو پانے کے لیے حکومت کی جانب سے متعدد بار فنڈز فراہم کئے گئے جو کرپشن کی نظر ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 537243
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش