0
Sunday 8 May 2016 05:11

خرم ذکی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، علامہ ناصر عباس جعفری

خرم ذکی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی میں دہشت گردی کے واقعہ میں سول سوسائٹی کے اہم رہنما اور ممتاز صحافی خرم ذکی کے قتل پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے کالعدم مذہبی جماعتوں کی کارروائی قرار دیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ خرم ذکی کو ملک دشمن تکفیری گروہ کے خلاف آواز بلند کرنے کی سزا دی گئی ہے، خرم ذکی ایک نڈر اور سچائی پسند محب وطن تھے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، حکومت امن و امان کے قیام اور عوام کو تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، اس سے قبل گذشتہ ماہ کراچی میں جمعہ نماز کی ادائیگی کے بعد گھر جانے والے جامعہ کراچی کے گولڈ میڈلسٹ ہاشم رضوی کو بھی سفاک دہشتگردوں کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے قاتل تاحال نہیں پکڑے گئے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خرم ذکی کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ انہوں نے صحافی برادری اور سول سوسائٹی کے اراکین سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس مظلومانہ شہادت کے مرتکب دہشت گردوں کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کریں۔
خبر کا کوڈ : 537304
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش