QR CodeQR Code

پرویز رشید ایک بار پھر عمران خان اور ان کے ساتھیوں کیخلاف بول پڑے

8 May 2016 09:35

اسلام ٹائمز: راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر اطلاعات نے حکومتی ٹی او آرز کو ناکردہ گناہوں پر چارج شیٹ سے تشبیہہ دی اور کہا کہ عمران خان کے الزامات کا ایک ایک لفظ ٹی او آرز میں شامل کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں کہ عمران خان کے منہ سے نکلا ہوا ایک ایک لفظ حکومتی ٹی او آرز میں شامل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک اے ٹی ایم کو لندن کے عوام نے شکست دے دی، دوسری مشینیں بھی جلد بند ہو جائیں گی۔ پاناما لیکس کا ہنگامہ جاری ہے۔ پرویز رشید ایک بار پھر عمران خان اور ان کے ساتھیوں کیخلاف بول پڑے، طنز کے نشتر بھی خوب چلائے۔ راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب میں وزیر اطلاعات نے حکومتی ٹی او آرز کو ناکردہ گناہوں پر چارج شیٹ سے تشبیہہ دی اور کہا کہ عمران خان کے الزامات کا ایک ایک لفظ ٹی او آرز میں شامل کر دیا ہے۔ پرویز رشید نے زیک گولڈ اسمتھ کو بھی عمران خان کی اے ٹی ایم قرار دے دیا اور کہا کہ دیگر مشینیں بھی جلد بند ہو جائیں گی۔ وزیر اطلاعات نے شکوہ کیا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دوسروں کے مینڈیٹ کا احترام کیا، مگر نون لیگ کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کیا جا رہا۔


خبر کا کوڈ: 537316

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/537316/پرویز-رشید-ایک-بار-پھر-عمران-خان-اور-ان-کے-ساتھیوں-کیخلاف-بول-پڑے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org