QR CodeQR Code

پاناما لیکس میں جس کا بھی نام آئے، اس کیخلاف تحقیقات ہونی چاہیں، خورشید شاہ

8 May 2016 21:08

اسلام ٹائمز: سکھر میں سول اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ قرض معاف کرانے والے بھی اتنے ہی مجرم ہیں مگر مجرموں کی بھی کٹیگریز ہوا کرتی ہیں، ہمیں قرض معاف کرانے والوں کو بھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سے ٹی او آرز پر بات کرنے کے لئے تیار ہیں مگر حکومت رابطہ بھی تو کرے، مذاکرات جمہوریت کا حسن ہوا کرتے ہیں، پارلیمنٹ وزیر اعظم کا حلقہ ہے، اگر وہ اس سے بھاگنا چاہتے ہیں تو یہ ان کی مرضی ہے، حکومت الزام تراشیوں کی باتیں کر رہی ہے مگر ہم نے خوامخواہ ٹی او آرز نہیں بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو سکھر میں سول اسپتال کے شعبہ سی ٹی اسکین کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میاں صاحب اگر ڈرنے اور گھبرانے کی باتیں نہ کرتے تو اچھا ہوتا، انہیں ڈرنا ہی نہیں چاہئے، کوئی بھی سیاست دان ڈرتا یا گھبراتا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ قوم کو فیس کرنا چاہتے ہیں تو اس سے بڑھ کر اچھی بات کیا ہوگی۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ پاناما لیکس میں جس کا بھی نام آئے، اس کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرض معاف کرانے والے بھی اتنے ہی مجرم ہیں مگر مجرموں کی بھی کٹیگریز ہوا کرتی ہیں، ہمیں قرض معاف کرانے والوں کو بھی نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ میں نے پہلے روز ہی کہا تھا کہ بات چیت کے لئے تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 537454

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/537454/پاناما-لیکس-میں-جس-کا-بھی-نام-آئے-اس-کیخلاف-تحقیقات-ہونی-چاہیں-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org