0
Sunday 8 May 2016 22:32

ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد کا ریاستی اداروں کی تحویل میں قتل، تحقیقات کو منظر عام پر لایا جائے، علی اوسط

ایم کیو ایم کے کارکن آفتاب احمد کا ریاستی اداروں کی تحویل میں قتل، تحقیقات کو منظر عام پر لایا جائے، علی اوسط
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے صدر سید علی اوسط نے کہا ہے کہ الیکشن سے صرف چہرے بدلتے ہیں نظام نہیں، ہم نظام بدلنا چاہتے ہیں قوم ہمارا ساتھ دے۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ انتخابی نظام کے ذریعے ہزار الیکشن بھی کرا لئے جائیں ملک میں تبدیلی کبھی نہیں آئے گی کیوں کہ یہ نظام جاگیرداروں اور وڈیروں کو آگے لانے انگوٹھا چھاپ جعلی ڈگری ہولڈز کیلئے ہے، ہم ایسا نظام چاہتے ہیں جس میں قوم کا مال، جان، عزت محفوظ ہو جہاں کوئی ظالم ظلم کے بعد انصاف کے کٹہرے سے بچ نہ سکے۔ انھوں نے کہا ہمارا انقلاب ایک حکومت کو ختم کر کے نئے انتخاب نہیں بلکہ کرپٹ اور ظالم نظام کا خاتمہ ہے۔ جب تک نظام کی تبدیلی نہیں ہوگی تب تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

انھوں نے کہا ہم شہدائے انقلاب کو نہیں بھولے ہم انکو انصاف ضرور دلائیں گے۔ ہمارا احتجاج جاری رہے گا جب تک قاتلوں کو کٹہرے تک نہیں لایا جاتا۔ انھوں نے کہا ظلم، ظلم ہے وہ کہیں بھی کسی پر بھی ہو۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں سیاسی جماعت کے کارکن آفتاب احمد کا ریاستی اداروں کی تحویل میں قتل کی تحقیقات کو فی الفور عوام کے سامنے لایا جائے۔ ریاستی ادارے جان لیوا تشدد سے گریز کریں، ایسے واقعات سے عوام کا قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اعتماد ختم ہو جائے گا اور نئی کشمکش شروع ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 537460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش