QR CodeQR Code

شہید خرم ذکی تکفیری دہشتگرد کیخلاف ایک بلند آواز کا نام تھا، عدیل عباس شاہ

8 May 2016 22:59

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم ضلع لیہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا ایک مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ حکومت کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی سے کیوں گریزاں ہے۔؟ نیشنل ایکشن پلان کیا دہشتگردوں کو تحفظ دینے اور محب و وطن شہریوں کو ہراساں کرنے کیلئے رہ گیا ہے۔؟


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید عدیل عباس شاہ نے معروف سماجی کارکن خرم ذکی کی شہادت پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے، خرم ذکی کو دہشتگردوں کیخلاف بولنے کی سزا دی گئی، شہید خرم ذکی تکفیری دہشتگرد کیخلاف ایک بلند آواز کا نام تھا، ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی سے کیوں گریزاں ہے۔؟ نیشنل ایکشن پلان کیا دہشتگردوں کو تحفظ دینے اور محب و وطن شہریوں کو ہراساں کرنے کیلئے رہ گیا ہے۔؟ اس ملک میں عجیب قانون ہے، دہشتگردوں کو تحفظ دیا جاتا ہے اور وطن دوستوں کو قتل کردیا جاتا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن اگر یہ سمجھتا ہے کہ خرم ذکی کی آواز کو خاموش کراکے وہ اپنے مزموم عزائم میں کامیاب ہوجائے گا تو یہ اس کی بھول ہے، ہم نے آج تک نہ یزید کا تعاقب چھوڑا ہے اور نہ ہی آج کے یزید کا تعقب چھوڑیں گے۔


خبر کا کوڈ: 537465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/537465/شہید-خرم-ذکی-تکفیری-دہشتگرد-کیخلاف-ایک-بلند-ا-واز-کا-نام-تھا-عدیل-عباس-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org