0
Monday 9 May 2016 13:00

سعودی عرب اس وقت پاکستانی ہتھیاروں درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹری

سعودی عرب اس وقت پاکستانی ہتھیاروں درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹری
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی کمیٹی برائے دفاعی پیدوار کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان سے لاکھوں امریکی ڈالرز سے چھوٹے اور بڑے روایتی ہتھیار خریدے۔ پاکستان آرڈیننس فیکٹری کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل عمر محمد حیات نے جمعہ کو کمیٹی کو بتایا کہ رواں مالی سال پاکستان آرڈیننس فیکٹری نے 81 ملین ڈالرز کی برآمدات کے آرڈر حاصل کیے۔ جنرل عمر محمد حیات کے مطابق سعودی عرب رواں سال پاکستان سے ہتھیار درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پی او ایف نے حکومت کی جانب سے مالی امداد لیے بغیر رواں سال 72 نئی اقسام کے ہتھیار متعارف کروائے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پی او ایف ایک نئی رائفل متعارف کروا رہا ہے جو کہ طویل عرصے سے موجود معروف رائفل جی -تھری کا متبادل ہو گی۔ چیئرمین پی او ایف کے مطابق پاکستان نے ایل ایس آر سنائپر رائفل کی پیدوار بھی شروع کر دی ہے اور اس کی فی یونٹ قیمت ساڑھے 6 ہزار ڈالر ہے جب کہ بیرون ملک سے درآمد کرنے پر اس کی قیمت 12 ہزار 500 ڈالرز تھی۔ بریفنگ کے دوران انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ مقامی سیکیورٹی ادارے پی او ایف کو آرڈر دینے کے بجائے دیگر ذرائع سے کے ذریعے ہتھیار خرید رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف خیبر پختونخوا پولیس وردیاں، ہتھیار اور گولہ بارود پی او ایف سے خرید رہی ہے۔

جنرل عمر محمد حیات نے اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی کمیٹی کو بتایا کہ وسائل اور تربیت یافتہ عملہ نہ ہونے کے باوجود پی او ایف معیاری ہتھیار بنا کر کئی ممالک کو فروخت کر رہا ہے، پی او ایف کی تمام تر توجہ برآمدات اور متحدہ عرب امارات میں ایک ڈسپلے اور مارکیٹنگ آفس کھولنے پر ہے، واہ براس مل کی تعمیر آخری مراحل میں ہے اور یہ آئندہ ماہ تک مکمل کر لی جائے گی۔ یاد رہے کہ واہ براس مل ایشیا کی سب سے بڑی مل ہو گی جس کی پیدواری صلاحیت 16 ہزار ٹن رکھی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 537545
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش