0
Monday 9 May 2016 23:42

حکومت تھیلے سیمیا سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن وسائل صرف کرے گی، ممنون حسین

حکومت تھیلے سیمیا سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن وسائل صرف کرے گی، ممنون حسین
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ صحت کے مسائل کے حل اور تھیلے سیمیا مرض پر قابو پانے کے لیے پوری قوم متحرک ہو جائے اور پاکستان بیت المال دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں اس مرص کے علاج کے مراکز قائم کرے۔یہ بات صدر مملکت نے تھیلے سیمیا کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سائرہ افضل تارڑ، وفاقی وزیر صحت، شیخ آفتاب احمد، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور، شیخ انور عزیز، میئر اسلام آباد اور عابد وحید شیخ، چیئرمین پاکستان بیت المال بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ تھیلے سیمیا کے مریضوں کی مدد کے لیے ملک میں کئی ادارے کام کر رہے ہیں لیکن پاکستان بیت المال کی جانب سے ایسے ادارے کا قیام بہت اہم ہے کیونکہ اس کا نیٹ ورک پورے ملک میں موجود ہے جس سے آبادی کا ایک بڑا حصہ فائدہ اٹھا سکے گا۔ اس کے علاوہ تھیلے سیمیا کا علاج بہت مہنگا اور صبر آزما ہے جس کے لیے جدید ترین سہولتوں سے آراستہ تھیلے سیمیا سینٹر کے قیام پر حکومت تعریف کی مستحق ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ تھیلے سیمیا کے علاج کے ساتھ ساتھ اس مرض کو قابو کرنے کے لیے اسباب سے آگاہی اور صحت کے بنیادی اصولوں سے واقفیت ضروری ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ اس حوالے سے ملک کے مختلف حصوں میں قانون سازی کی گئی ہے لیکن ان اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اساتذہ، علمائے کرام اور معاشرے میں احترام رکھنے والے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان تھیلے سیمیا سنٹر میں بہت بڑی تعداد میں مریضوں کا انتہائی تربیت یافتہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی نگرانی میں علاج کیا جاتا ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بھی ایسے مراکز کھولے جائیں تاکہ وہ لوگ بھی فائدہ اٹھا سکیں جہاں نجی ادارہ بھی میسر نہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ صحت کے مسائل انتہائی پیچیدہ ہیں جن کے لیے سرکاری اور رفاحی اداروں کو مل کر کام کرنا چاہیے
خبر کا کوڈ : 537644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش