0
Monday 9 May 2016 23:45

لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی تو پاک افغان سرحد بند کردینگے، کوکی خیل قبیلے کی دھمکی

لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی تو پاک افغان سرحد بند کردینگے، کوکی خیل قبیلے کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے کوکی خیل قبیلے کے جرگے نے دھمکی دی ہے کہ اگر بجلی کی لوڈشیڈنگ کم نہ ہوئی، تو جمعہ کو پاک افغان شاہراہ پر احتجاج کیا جائےگا۔ جرگے میں کوکی خیل کے مشران، ایجنسی کے سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ مشران کا کہنا تھا کہ غنڈی، شاکس، گودر، علی مسجد اور لال چینہ میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے سے تجاوز کرگیا ہے۔ جس کی وجہ سے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے، جبکہ کاروبار ٹھپ ہونے کے ساتھ دیگر مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جرگے کے سربراہ ملک فیض اللہ جان نے بتایا کہ بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہ ہوئے ہیں، اگر حکومت نے مسئلہ حل نہ کرایا تو پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کےلئے بند کردینگے۔
خبر کا کوڈ : 537646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش