QR CodeQR Code

انٹرنیٹ پر فراڈ کے الزام میں پاک فضائیہ کے 2 حاضر سروس اہلکار ایف آئی اے کے حوالے

11 May 2016 11:33

اسلام ٹائمز: فضائیہ اہلکار سجاد اسلم اور ثنااللہ پر انٹرنیٹ پر جی ٹی آئی فوریکس کمپنی کے ذریعے فراڈ کا الزام ہے، انھوں نے اس کمپنی کے ذریعے لوگوں سے بھاری رقوم بٹوری تھیں، اہلکاروں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انٹرنیٹ پر فراڈ کے الزام میں پاک فضائیہ کے 2 جونیئر حاضر سروس اہلکاروں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فضائیہ اہلکار سجاد اسلم اور ثنااللہ پر انٹرنیٹ پر جی ٹی آئی فوریکس کمپنی کے ذریعے فراڈ کا الزام ہے۔ انھوں نے اس کمپنی کے ذریعے لوگوں سے بھاری رقوم بٹوری تھیں۔ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ اسلام آباد نے درج کیا تھا۔ مقدمے کی تفتیش گوہر علی شاہ کو سونپی گئی ہے۔ دونوں ملزموں کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے، جن سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 537919

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/537919/انٹرنیٹ-پر-فراڈ-کے-الزام-میں-پاک-فضائیہ-2-حاضر-سروس-اہلکار-ایف-ا-ئی-اے-حوالے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org