QR CodeQR Code

متحدہ ٹارگٹ کلر سعید بھرم کے 50 افراد کی ٹارگٹ کلنگ سمیت اہم انکشافات

11 May 2016 12:02

اسلام ٹائمز: سعید بھرم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ متحدہ ٹارگٹ کلر عبید کے ٹو کیساتھ ملکر جیل سپرنٹنڈنٹ امان اللہ خان نیازی کو ڈرائیور سمیت قتل کیا، اجمل پہاڑی ،قاضی منہاج اور رئیس ماما سے تعلقات تھے، مختلف علاقوں میں زمینوں پر ناجائز قبضے سمیت آفاق احمد کی گاڑی پر بھی فائرنگ کرنیکا اعتراف کیا۔


اسلام ٹائمز۔ دبئی سے گرفتار ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے کمانڈر سعید بھرم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کر دیئے، دہشتگرد نے مختلف علاقوں میں قتل کی 50 وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے گرفتار ٹارگٹ کلر سعید بھرم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ متحدہ کے ٹارگٹ کلر عبید کے ٹو کے ساتھ مل کر جیل سپرنٹنڈنٹ امان اللہ خان نیازی کو ڈرائیور سمیت قتل کیا۔ سعد بھرم نے انکشاف کیا کہ اس کے اجمل پہاڑی ،قاضی منہاج اور رئیس ماما سے انتہائی قریبی تعلقات تھے۔ سعید بھرم بھارت، دبئی اور ملائیشیا میں مفرور متحدہ کارکنان سے ملاقاتیں بھی کرتا رہا۔ سعید بھرم نے مختلف علاقوں میں زمینوں پر ناجائز قبضے سمیت مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی گاڑی پر بھی فائرنگ کرنے کا اعتراف کیا۔ سعید بھرم سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 537931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/537931/متحدہ-ٹارگٹ-کلر-سعید-بھرم-کے-50-افراد-کی-کلنگ-سمیت-اہم-انکشافات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org