QR CodeQR Code

سرگودہا میں پولیس اور حساس اداروں کا مشترکہ آپریشن،5 افراد گرفتار

11 May 2016 20:44

اسلام ٹائمز: پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کی ہدایت پر تھانہ مڈھ رانجھا کے علاقے ہلال پور میں پولیس تھانہ مڈھ رانجھا، کوٹ مومن، لکسیاں، تھانہ میلہ اور حساس اداروں کے ملازمین نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔


اسلام ٹائمز۔ قومی ایکشن پلان کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں فوجی، نیم فوجی اور سول اداروں کے مشترکہ آپریشن جاری ہیں۔ سرگودہا کی تحصیل کوٹ مومن کے علاقے میں پولیس اور حساس اداروں کے مشترکہ آپریشن کے دوران 5مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا کی ہدایت پر تھانہ مڈھ رانجھا کے علاقے ہلال پور میں پولیس تھانہ مڈھ رانجھا، کوٹ مومن، لکسیاں، تھانہ میلہ اور حساس اداروں کے ملازمین نے سرچ آپریشن کیا، جس کے دوران موضع ہلال پور سے پانچ مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا، جو پولیس تھانہ مڈھ رانجھا زیر تفتیش ہیں۔


خبر کا کوڈ: 537933

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/537933/سرگودہا-میں-پولیس-اور-حساس-اداروں-کا-مشترکہ-ا-پریشن-5-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org