QR CodeQR Code

حکمرانوں نے اپنی شاہ خرچیوں کے ذریعے ملک کو کنگال کر دیا ہے، سردار شجاع بلوچ

11 May 2016 12:40

اسلام ٹائمز: جوہرآباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق رُکن قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ قومی خزانہ لوٹنے والوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خوشاب کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی خزانہ لوٹنے والوں کو حساب دینا ہو گا۔ جوہرآباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق رُکن قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ قومی خزانہ لوٹنے والوں کو پائی پائی کا حساب دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے پہلے قومی وسائل کو لوٹا، ٹیکس چوری کی نئی تاریخ رقم کی اور اب پاناما لیکس میں ہونیوالے انکشافات کے بعد عوام کو گمراہ کرنے کیلئے وزیراعظم سرکاری سطح پر ملک گیر دورے کر کے قومی دولت ضائع کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ مسلم لیگی قائدین اور حکومتی وزراء کی فوج ظفر موج نے اپنی شہ خرچیوں کے ذریعے ملک کو کنگال کر ڈالا ہے، وطن عزیز میں غربت، مہنگائی، بیروزگاری اور لاقانونیت عروج پر ہے، نصف سے زائد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پرمجبور ہے۔


خبر کا کوڈ: 537935

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/537935/حکمرانوں-نے-اپنی-شاہ-خرچیوں-کے-ذریعے-ملک-کو-کنگال-کر-دیا-ہے-سردار-شجاع-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org