0
Wednesday 11 May 2016 17:30
جس ملک کا لیڈر کرپٹ ہو وہاں پورا نظام کرپٹ ہو جاتا ہے

میاں صاحب نے ایک فیکٹری سے 28 فیکٹریاں بنائیں، قوم غریب اور نواز شریف امیر ہوگئے، عمران خان

مولانا کو اپنی جماعت کا نام ’’نواز شریف کی کرپشن بچاؤ‘‘ پارٹی رکھ لینا چاہیے
میاں صاحب نے ایک فیکٹری سے 28 فیکٹریاں بنائیں، قوم غریب اور نواز شریف امیر ہوگئے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بنوں جلسے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند دن پہلے میاں نواز شریف نے تمبو میں جلسہ کیا تھا۔ میاں صاحب کے ایک طرف اکرم درانی دوسری طرف مولانا فضل الرحمان تھا اور مجھے للکارا گیا، اس لئے بنوں میں آیا۔ بنوں کے لوگ باشعور ہیں، ہم ایک نیا پاکستان بنا سکتے ہیں، اگر حق اور سچ کے لئے کھڑے ہو جائیں۔ جس ملک کا لیڈر کرپٹ ہو وہاں پورا نظام کرپٹ ہو جاتا ہے۔ عمران خان نے کہا کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے۔ پاکستان وہ ملک تھا جو خطے میں تیزی سے ترقی کر رہا تھا اور پاکستان کی ڈگری کو دنیا میں مانا جاتا تھا جبکہ پی آئی اے دنیا کی بہترین ایئر لائن تھی۔ وقت آگیا ہے، میاں صاحب قوم سے سچ بولیں اور بتائیں آپ کے اثاثے کتنے اور کہاں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا سنگاپور اور ملائیشیا کے اوپر جانے کیوجہ ان کو عظیم لیڈر شپ ملی۔ سنگاپور اور ملائیشیا کی لیڈر شپ نے ملک میں کرپشن ختم کی اور اداروں کو مضبوط کیا گیا۔ عمران خان نے کہا نواز شریف نے ایک فیکٹری سے 28 فیکٹریاں بنائیں۔ قوم غریب ہوگئی اور نواز شریف امیر ہوگئے۔ نواز شریف قوم آپ سے جواب مانگے گی، کیا آپ اقتدار میں بزنس بڑھانے کے لئے آئے ہیں۔ کیا نواز شریف نے غریبوں کے مسائل کا کبھی سوچا۔ ملک میں اس وقت پیسے والے نہیں سارا ٹیکس عوام دیتے ہیں۔ پیسے والوں سے نواز شریف ٹیکس نہیں لے سکتا کیونکہ خود کرپشن اور منی لانڈرنگ کرتا ہے۔ ہم ملک سے ٹیکس اکٹھا کریں گے۔ عمران خان نے کہا پاکستان کو بہتر کرنا ہے تو بڑے لوگوں سے ٹیکس لینا ہوگا۔ پٹواریوں کو پکڑنے سے کرپشن ختم نہیں ہوگی، اوپر کے لیول سے لوگوں کو پکڑنا ہوگا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ 200 ارب ڈالر بیرون ملک پڑا ہے۔ وہ دن دور نہیں ہم 200 ارب ڈالر کو واپس لا کر دکھائیں گے۔ انہوں نے نیب چیئرمین سے مطالبہ کیا کہ وہ ذمہ دار شخص ہیں، ثبوت آگئے، ایکشن کیوں نہیں لیتے، کیونکہ جو نیب چیئرمین کرسکتے ہیں کوئی کمیشن نہیں کرسکتا۔ کمیشن کو دیر اور نیب فوری ایکشن لے سکتا ہے۔ نواز شریف نے اربوں کے فلیٹ کے لئے کدھر سے پیسہ آیا۔؟ نیب میں کیس جائے گا تو وزیراعظم کو ثابت کرنا پڑے گا۔ اگر نیب نے صحیح احتساب کر دیا تو پھر وزرا بھی چوری کرتے ہوئے ڈریں گے۔ اگر نواز شریف بچ جاتا ہے تو مطلب کرپشن ملک میں عام ہو جائے گی۔ کپتان نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے کہا نواز شریف کو بچانے کے لئے مولانا فضل الرحمان آئے ہیں، انہیں پہلے اپنی پارٹی کا نام تبدیل کرنا چاہئے۔ انہوں نے مولانا کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی پارٹی کے نام سے اسلام اور علماء نکال دیں۔ اپنی جماعت کا نام ’’نواز شریف کی کرپشن بچاؤ‘‘ پارٹی رکھ لینا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 537955
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش