0
Wednesday 11 May 2016 13:25

بغداد کے الصدر سٹی میں دہشتگردانہ کار بم دھماکہ، خواتین اور بچوں سمیت 65 افرد شہید، 70 سے زائد زخمی

بغداد کے الصدر سٹی میں دہشتگردانہ کار بم دھماکہ، خواتین اور بچوں سمیت 65 افرد شہید، 70 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ بغداد کے شیعہ آبادی والے علاقے صدر سٹی میں ہونے والے کار بم دھماکے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 65 افراد شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کار بم کا یہ دھماکہ بدھ کے روز الصدر سٹی کے پر ہجوم بازار میں اس وقت ہوا جب لوگ ضروریات زندگی کی خریداری میں مصروف تھے۔ دہشت گردی کے اس واقعے میں کم سے کم پینسٹھ افراد شہید اور ستر سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب عراقی سکیورٹی فورس کے جوانوں کی شمالی بغداد کے علاقے البوخمیس میں کارروائی کے دوران چار خودکش حملہ آور ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اس نے ایک مکان میں چھپے چار دہشت گردوں کو خود سپردگی کی پیشکش کی، لیکن انہوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ پولیس کے مطابق چاروں خودکش حملہ آور تھے اور شہر میں دہشت گردی کی واردات کی نیت سے یہاں چھپے ہوئے تھے۔

دیگر ذرائع کے مطابقا عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت سمیت 65 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی "رائٹرز" نے عراقی پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ صدر سٹی کی مارکیٹ میں بیوٹی سلون کے قریب کھڑی گاڑی میں موجود دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت لوگوں بالخصوص خواتین کی بڑی تعداد مارکیٹ میں موجود تھی، جس کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین ہیں، جبکہ زخمیوں میں سے بھی کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 537959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش