0
Wednesday 11 May 2016 08:52

ایرانی مسلمانوں کیلئے حج کے دروازے بند ہونیکا ذمہ دار سعودی عرب ہوگا، حسین جابری انصاری

ایرانی مسلمانوں کیلئے حج کے دروازے بند ہونیکا ذمہ دار سعودی عرب ہوگا، حسین جابری انصاری
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری نے کہا ہے کہ اس سال ایرانی زائرین کی منتقلی اور ویزے جاری کئے جانے کے بارے میں اختلافات اگر حل نہیں ہوئے، تو ایرانی مسلمانوں کے لئے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے دروازے بند ہونے کا ذمہ دار سعودی عرب ہوگا۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی زائرین کے لئے اس سال حج کی صورت حال کے بارے میں کہا کہ قابل افسوس بات یہ ہے کہ سعودی عرب کی حکومت اس بات کا دعویٰ کرنے کے باوجود کہ ایران کے ساتھ سیاسی اختلافات سے وہ حج کے مسئلے کو نہیں جوڑے گی، عملی طور پر خلاف ورزیاں کرکے اب تک اس نے فریضہ حج کی ادائیگی اور ایرانی حجاج کی روانگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں عملی سمجھوتے کا امکان فراہم نہیں کیا ہے۔ انہوں نے حج کے ویزے صادر کرنے، نقل و حمل، ایئر لائنز اور ایرانی حجاج کی سلامتی جیسے بنیادی مسائل میں سعودی عرب کی خلاف ورزیوں کی طرف اشارہ کیا اور امید ظاہر کی کہ سعودی عرب کی حکومت اپنی غلط پالیسیاں تبدیل کرے گی، تاکہ عملی امور میں سمجھوتے کا امکان فراہم ہوسکے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایرانی حجاج کے لئے ویزوں اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کو ایران اور سعودی عرب کے درمیان بنیادی اختلافات سے تعبیر کیا اور کہا کہ ایران اس بات پر آمادہ ہے کہ سعودی عرب کے ویزے جاری کئے جانے کے لئے جتنے بھی ذمہ دار افراد کی ضرورت ہو، ان کے لئے ایران کے ویزے جاری کرے، تاکہ وہ سوئیزرلینڈ یا کسی مخصوص عمارت میں تعینات ہو کر ایرانی حجاج کے لئے ویزے جاری کرنے کا عمل انجام دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حجاج کی منتقلی کے سلسلے میں کسی تیسرے ملک کی ایئر لائنز کا استعمال رائج نہیں ہے اور ایران کی جانب سے ایسی کسی تجویز کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ حج کی ضمانت، ارکان حج کی ادائیگی اور حجاج کرام کی سلامتی، میزبان ملک کی حکومت کے واضح اہم فرائض میں شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 537963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش