0
Wednesday 11 May 2016 20:02

بھارت نے بنگلہ دیش کو کالونی بناکر عالم اسلام کیلئے خطرے کی گھنٹی بجائی، سید صلاح الدین

بھارت نے بنگلہ دیش کو کالونی بناکر عالم اسلام کیلئے خطرے کی گھنٹی بجائی، سید صلاح الدین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے کہا ہے کہ بھارت حسینہ واجد کے ذریعے بنگلہ دیش اور زرخرید کٹھ پتلیوں کے ذریعے جموں و کشمیر پر اپنی گرفت مضبوط تر کرکے عملاََ اکھنڈ بھارت کے خاکے میں رنگ بھرنے کی سازشوں پر عمل پیرا ہے۔ اس دوران س دوران جمعیت المجاہدین کے سربراہ جنرل عبداللہ نے بنگلہ دیش کی سفاک حکومت اکابرین جماعت کی پھانسیوں پر اپنے شدید ردعمل میں کہا کہ بزرگان جماعت اسلامی کو تختہ دار پر چڑھا کر انکو موت کی سزا دینا بنگلہ دیش پر قہر الٰہی کو دعوت دے رہی ہے۔ حزب المجاہدین کے سربراہ اور متحدہ جہاد کونسل کے چیئرمین سید صلاح الدین نے حزب کمانڈ کونسل کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں جموں و کشمیر میں خونی لکیر پر آہنی دیوار لگاکر ریاست کو جیل خانے میں تبدیل کرنے ’’نیشنل اربن لایولی ہوڈ مشن‘‘ کے نام پر غیر ریاستی افراد کو یہاں بسانے، مغربی پاکستان سے آئے شرنارتھیوں کو مستقل شہریت دینے، مفرور کشمیری پنڈتوں کے لیے کمپوزٹ ٹاونز بنانے کے نام پر غیر ریاستی باشندوں کے لیے محفوظ پناہ گاہیں بنانے اور ریٹائیرڈ فوجیوں کو یہاں مستقل سکونت فراہم کرنے کے لئے سینک کالونیاں بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں وہیں بنگلہ دیش کی بھارت نواز وزیر اعظم حسینہ واجد کو مسلم علماء اور رہنماوں کو پھانسیاں دینے اور قتل کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے، بھارتی حکمرانوں نے عملاً بنگلہ دیش کو اپنی ایک کالونی بناکر پورے برصغیر اور عالم اسلام کیلئے بالعموم اور بنگلہ دیش اور پاکستان کیلئے بالخصوص خطرے کی گھنٹی بہت پہلے سے بجائی ہے۔
خبر کا کوڈ : 537971
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش