0
Wednesday 11 May 2016 22:19

یوم ولادت باسعادت حضرت امام حسینؑ کی مناسبت سے لاہور پریس کلب میں تقریب

یوم ولادت باسعادت حضرت امام حسینؑ کی مناسبت  سے لاہور پریس کلب میں تقریب
اسلام ٹائمز۔ عالمی امن اتحاد کونسل پاکستان کے زیراہتمام حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف علماء کرام اور دانشوروں نے سیرت امام حسین علیہ السلام پر روشنی ڈالی۔ لاہور پریس کلب میں منعقدہ سیمنار کی صدارت علامہ مواحد حسین شاہ نے کی۔ اس کے علاوہ سمینار میں علامہ مشتاق حسین جعفری، علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، پیر نفیس الحسن بخاری، پیر اختر رسول قادری، علامہ زبیر عابد، مفتی محمد وقاص، ملک شوکت علی اعوان اور ہندو پنڈت بھگت لال کھوکھر، سکھ رہنما سردار گورچرن سنگھ سمیت تمام مکاتب فکر اور مذاہب کے علما و رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ آج مسلمان جس ذلت و رسوائی کا شکار ہے اس کا واحد حل فلسفہ کربلا ہے اور امام حسین علیہ السلام نے ہمیں یہی پیغام دیا ہے کہ انسانی غلامی ایک ذلت ہے اور اس ذلت کی زندگی سے مر جانا بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے علماء کرام کو قوم کو زیادہ سے زیادہ علمی معلومات فراہم کرنی چاہیے تاکہ نوجوان نسل کو حقیقی معنوں میں قوم فکر حسینؑ سے روشناس کرایا جا سکے۔ سیمینار میں امام حسین علیہ السلام کی شان میں منقبت بھی پیش کی گئیں جبکہ تقریب کے اختتام پر جشن ولادت امام حسین علیہ السلام کا کیک بھی کاٹا گیا۔
خبر کا کوڈ : 538010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش