0
Wednesday 11 May 2016 21:16

وزیراعلٰی جی بی نیشنل ایکشن پلان کو انتقامی کارروائی کیلئے استعمال کر رہے ہیں، امجد ایڈووکیٹ

وزیراعلٰی جی بی نیشنل ایکشن پلان کو انتقامی کارروائی کیلئے استعمال کر رہے ہیں، امجد ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلٰی حافظ حفیظ الرحمٰن نیشنل ایکشن پلان اور فورتھ شیڈول کو انتقامی کارروائی کے طور پر استعمال کرتے ہیں، جن لوگوں نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیا ہے ان کا تعلق کسی بھی کالعدم تنظیم سے ہو فورتھ شیڈول میں ان کا نام شامل نہیں ہے جبکہ جن لوگوں نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ نہیں دیا ہے، ان کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا منیر اور نواز خان کا تعلق ایک ہی تنظیم سے ہے مولانا منیر نے مسلم لیگ نون کو ووٹ دیا تھا اس لئے اس کا نام فورتھ شیڈول میں شامل نہیں ہے جبکہ نواز خان نے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ نہیں دیا تھا اس لئے ان کا نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیا گیا ہے اور اس طرح کے درجنوں نام ہمارے پاس موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 538014
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش