QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی نے ماضی میں اسماعیلی کمیونٹی کیساتھ تعصب کا مظاہرہ کیا ہے، پرنس سلیم خان

11 May 2016 21:45

اسلام ٹائمز: مسلم لیگ نون ہنزہ کے امیدوار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن گوجال کو سب ڈویژن جبکہ شناکی کو تحصیل کا درجہ بھی دے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے نامزد امیدوار برائے جی بی ایل اے 6 ہنزہ کے پرنس سلیم خان نے کہا ہے کہ وزیر بیگ عوامی حمایت کھو چکے ہیں اور غلط بیانات کے ذریعے ہنزہ کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ عطاء آباد کے متاثرین کے زخموں پر قائد مسلم لیگ نون میاں محمد نواز شریف نے مرہم رکھا جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے علی آباد میں متاثرین پر گولیاں برسائیں اور باپ بیٹے کو شہید کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اسماعیلی کمیونٹی کو گلگت بلتستان کونسل میں نمائندگی نہ دے کر روایتی تعصب کا مظاہرہ کیا جبکہ پاکستان مسلم لیگ نون نے گلگت بلتستان کونسل میں اسماعیلی کمیونٹی کو نمائندگی اور ایک باکردار شخص کو گلگت بلتستان کونسل میں ٹکٹ دے کر کامیابی دلائی۔ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے پانچ سالہ دور حکومت میں ضلعی ہیڈ کوارٹر کا تعین نہ کرسکی جبکہ پاکستان مسلم لیگ نون نے ہنزہ کو الگ ضلع کا درجہ دے کر ہنزہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن گوجال کو سب ڈویژن جبکہ شناکی کو تحصیل کا درجہ بھی دے گا جس کے بعد ضلع ہنزہ سے پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر پارٹیوں کا وجود مٹ جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 538021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/538021/پیپلز-پارٹی-نے-ماضی-میں-اسماعیلی-کمیونٹی-کیساتھ-تعصب-کا-مظاہرہ-کیا-ہے-پرنس-سلیم-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org