0
Wednesday 11 May 2016 21:59

شعبان خالق سے محبت اور اتباع رسولﷺ کا مہینہ ہے، علامہ حسین مسعودی

شعبان خالق سے محبت اور اتباع رسولﷺ کا مہینہ ہے، علامہ حسین مسعودی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی نے کہا کہ شعبان خالق سے محبت اور اتباع رسولﷺ کا مہینہ ہے۔ فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ آمد شعبان کے جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس ماہ مبارک میں قدرت کی نشانیوں کا ظہور ہوا اور اسی ماہ میں خاصان خداء اپنی عبادت، مناجات کے ذریعے قرب الٰہی حاصل کرتے ہیں کیونکہ اس ماہ میں خدا کی رحمتیں اور برکتیں توبہ کرنیوالوں کو تلاش کرتی ہیں لہٰذا مسلمان ان فضیلتوں اور برکتوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں تاکہ خدا اور اس کا رسولﷺ ہم سے راضی ہو اور ہم بھی خدا کے پسندیدہ بندے بن سکیں تاکہ دنیا میں کامیابی اور آخرت میں نجات حاصل ہوسکے۔ اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور شعبان کی فضیلتوں پر روشنی ڈالی جبکہ شعراء و منقبت خواں حضرات نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
خبر کا کوڈ : 538025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش