0
Wednesday 11 May 2016 22:01

امام حسین ؑ کی تعلیمات انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں، علامہ عون نقوی

امام حسین ؑ کی تعلیمات انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں، علامہ عون نقوی
اسلام ٹائمز۔ جامع مسجد و امام بارگاہ دربار حسینی ؑ بی ایریا ملیر میں باب العلم اسٹوڈنٹس کی جانب سے جشن انوار شعبان کا جلسہ یداللہ حیدر کی صدارت میں منعقد ہوا، جس سے خطاب کے دوران مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ امام حسین ؑ کی ذات بابرکت اور طرز زندگی انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے کیونکہ آپ ؑ نے اپنا سب کچھ قربان کر کے دین اسلام کو حیات نو عطاء کی، آج پوری دنیا کے مسلمان آپ ؑ کی ولادت کا جشن منا رہے ہیں۔ مولانا رضاء حیدر نے کہا کہ امام حسین ؑ بلند پایہ سیرت و کردار کے مالک تھے اور آپ ؑ نے رہتی دنیا تک کیلئے رہنماء اصول چھوڑے۔ اجتماع سے مولانا عمران مہدی، مولانا اختر عباس، علامہ اظہر نقوی، جاوید اختر کربلائی، اقبال حیدر اموں، رضی حیدر، اصغر حسنی، حکیم محمد احمد، مولانا منتظر مہدی اور دیگر نے خطاب کیا اور سیرت آئمہ معصومین پر روشنی ڈالی جبکہ پروفیسر موسیٰ کاظم، وسیم حیدر زیدی، یحییٰ عباس نایاب، اسد ظفر، سلمان حیدر رضوی، اسد آغا، اختر کلیم، نسیم الحسن زیدی، ریاض میرٹھی، علی حیدر حسین آبادی اور دیگر نے نعت و منقبت پیش کی، بعد ازاں حسن جعفر بلگرامی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 538026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش