0
Wednesday 11 May 2016 22:51

علامہ ناصر عباس جعفری کی شہید خرم ذکی کے گھر آمد، خانوادہ کو تعزیت پیش کی

علامہ ناصر عباس جعفری کی شہید خرم ذکی کے گھر آمد، خانوادہ کو تعزیت پیش کی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہید خرم ذکی کے گھر پہ جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ شہید خرم ذکی کے گھر پہ تعزیت کے دوران ان کے بڑے بھائی اور صاحبزادے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ شہداء کا مقدس خون ملتوں کی زندگی کا باعث ہے، خرم ذکی کی ملک دشمن تکفیریوں کے خلاف جدوجہد مشعل راہ ہے، پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی تکفیری سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے، شہید خرم ذکی اور شہداء ڈیرہ اسماعیل خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف جمعہ 13 مئی کا پاکستان بھر میں "یوم احتجاج" منایا جائے گا۔ تعزیت کے موقع پہ ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا مقصود ڈومکی، علی حسین نقوی، میثم عابدی اور صابر کربلائی بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 538034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش