0
Wednesday 11 May 2016 23:40

پاکستان کا جماعت اسلامی کے رہنماوں کو پھانسی دینے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانےکا فیصلہ

پاکستان کا جماعت اسلامی کے رہنماوں کو پھانسی دینے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانےکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی کے رہنماوں کو پھانسی دیئے جانے کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم سے اہم مشاورت کی ہے جس کے بعد وزیراعظم نے وزارت داخلہ، خارجہ اور پرائم منسٹر سیکریٹریٹ کو واضح پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی کے رہنماوں کو پھانسی دئیے جانے کے معاملے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم نواز شریف سے اہم مشارت کی۔ جس کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے وزارت داخلہ، خارجہ اور وزیراعظم ہاوس سیکرٹریٹ کو باہمی مشاورت سے اس سلسلے میں واضح پالیسی مرتب کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی حکومت کے غیرانسانی سلوک پر آواز اٹھانے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے۔

وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد وزیر داخلہ کی زیرصدارت متعلقہ محکموں کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے بھی شرکت کی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے کیا جانے والا سلوک غیرانسانی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی موجودہ حکومت کی جانب سے جماعت اسلامی کی جن شخصیات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے انکا واحد قصور یہ ہے کہ انہوں نے آج سے پنتالیس سال پہلے پاکستانی ہونے کے ناطے پاکستان سے وفا داری نبھائی۔ وزیرداخلہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا اس معاملے پر خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس غیر انسانی پالیسی کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔

بعد میں ایک اور اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ سابق وزرائے اعظم یوسف گیلانی اور راجہ پرویزاشرف کے نام مئی اور اگست دوہزار تیرہ میں نیب کی درخواست پر ای سی ایل میں ڈالے گئے۔ اسلام آباد میں وزیرداخلہ کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ یوسف رضاگیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب نے کوئی تازہ درخواست نہیں دی۔ نیب کی درخواست پر مئی اور اگست دو ہزار تیرہ میں ان سابق وزرائے اعظم کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے۔ وزیر داخلہ نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ روان ہفتے عمران فاروق قتل اور منی لانڈرنگ کیس کےسلسلے میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی کوئی دو رکنی ٹیم پاکستان نہیں آئی۔
خبر کا کوڈ : 538046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش