0
Thursday 12 May 2016 10:05

نوازشریف محب وطن پاکستانی ہیں، راجہ فاروق

نوازشریف محب وطن پاکستانی ہیں، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر راجہ فاروق خان نے کہا ہے کہ باغ میں پیپلز پارٹی کا جلسہ فلاپ ہو گیا، پیپلز پارٹی کے قائدین فریال تالپور کے گرد گھومتے رہے۔ نوازشریف محب وطن پاکستانی ہیں وہ اقتدارکا لالچ نہیں رکھتے بلکہ وہ پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔ مودی کا یار کون ہے اگر پنڈورہ بکس کھولا تو وہ لوگ منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ نمبر پانچ چکار کے گائوں جنڈالی، تمرکوٹ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا آزادکشمیر میں بے حیائی پھیلانے کا ٹھیکہ بیرسٹرسلطان کو دیا گیا ہے مگر یہاں کے لوگ فحاشی کو قبول نہیں کریں گے، ہم الیکشن جیتیں گے۔
خبر کا کوڈ : 538093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش