0
Thursday 12 May 2016 17:40

افغانستان، داعش ریڈیو نے پھر نشریات شروع کردیں

افغانستان، داعش ریڈیو نے پھر نشریات شروع کردیں
اسلام ٹائمز۔ داعش نے ایک بار پھر افغانستان کے کشیدگی کے شکار علاقے میں ریڈیو کی نشریات شروع کردی ہیں۔ ریڈیو چینل جو پاکستان کے ساتھ ملنے والی سرحد کے قریب پہاڑیوں میں نصب دور دراز موبائل ٹرانسمیٹر کے ذریعے نئے پروگرام نشر کرتا ہے، دوبارہ میدان میں آچکا ہے۔ افغانستان کی دونوں سرکاری زبانوں، پشتو اور دری کے علاوہ اب یہ ریڈیو چینل عربی اور پنجابی زبانوں میں بھی نئے پروگرام نشر کر رہا ہے۔ پروگرام میں لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ داعش میں شمولیت اختیار کریں اور اپنے مذہبی جذبات کو پروان چڑھائیں۔ داعش کی پیش پناہی میں چلنے والے اِس ایف ایم ریڈیو اسٹیشن خلافت کی آواز نے گذشتہ سال پروگرام نشر کرنا شروع کیے تھے، جو مقامی لوگوں میں دہشت پھیلنے کا سبب بنے تھے جس سے داعش کا پروپیگنڈا پیش کیا جاتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 538163
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش