0
Thursday 12 May 2016 19:41

پاکستان علما کونسل نے بھی داعش کو دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا

پاکستان علما کونسل نے بھی داعش کو دہشتگرد تنظیم قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی نے دہشتگردی کیخلاف فتویٰ جاری کر دیا ہے۔ کتابچہ کی شکل میں جاری کئے جانیوالے فتویٰ میں دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔ حافظ طاہر اشرفی کی جماعت پاکستان علما کونسل کے اس فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ "جہاد فی سبیل اللہ" کا مطلب ہے اللہ کی راہ میں جنگ کرنا جبکہ "قتال فی سبیل اللہ" کا مطلب ہے کہ اللہ کے راہ میں قتل کرنا، لیکن اب جو کچھ ہو رہا ہے وہ جہاد نہیں بلکہ دہشتگردی اور شدت پسندی ہے۔ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ داعش، تحریک طالبان، حزب اللہ، حوثیوں سمیت دیگر شدت پسند گروپوں کی جانب سے امت مسلمہ مسائل کا شکار ہے۔ دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سابق سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے "اسلام ٹائمز" سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علما کونسل محض 4 سے 5 غیر معروف نام نہاد مولویوں کی جماعت ہے، جنہیں عوامی حمایت حاصل نہیں بلکہ پی یو سی سعودی عرب کی حمایت سے پاکستان میں سعودی عرب کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس حزب اللہ کو یہ دہشتگرد قرار دے رہے ہیں، وہ لبنان کی جمہوری جماعت ہے اور حکومت کا حصہ ہے، اگر حزب اللہ دہشتگرد جماعت ہوتی تو لبنان کی حکومت میں نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب خود یمن اور بحرین میں مداخلت کر رہا ہے اور شام میں حکومت کیخلاف سرگرم قوتوں کی پشت پر سعودی عرب کا ہی ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ طاہر اشرفی مفتی نہیں جو فتوی دے، جہاں تک انہوں نے داعش، تحریک طالبان کی بات کی ہے وہ تو عالمی سطح پر ڈکلیئرڈ دہشتگرد ہیں، ان کیلئے بھی طاہر اشرفی کے فتویٰ کی ضرورت نہیں، یہ محض مغرب کی خوشنودی کیلئے اس طرح کے فتوے گھڑ رہے ہیں۔ دوسری جانب مبصرین نے حافظ طاہر اشرفی کو متنازع شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ طاہر اشرفی متعدد بار اسلام آباد میں شراب کے نشے میں دھت پکڑے گئے ہیں، ایسے شرابی شخص کیلئے اسلام میں کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی ان کے فتوے کی کوئی اہمیت ہے۔
خبر کا کوڈ : 538182
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش