0
Friday 13 May 2016 10:50

مظفرآباد میں آل پارٹیز اجلاس

مظفرآباد میں آل پارٹیز اجلاس
اسلام ٹائمز۔ مظفرآباد میں آل پارٹیز کا اجلاس ہوا جس میں ریاستی قائدین نے شرکت کی، عبدالرشید ترابی نے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے سابق امیر مطیع الرحمن نظامی، عبدالقادر ملا، علی احسن مجاہد، صلاح الدین چوہدری کی پھانسیوں کے خلاف قرارداد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم چوہدری عبدالمجید، سردار عتیق احمد خان، خالد ابراہیم، خواجہ فاروق، بیرسٹر افتخار گیلانی، طاہر کھوکھر، مولانا محی الدین عصری، قاری افضل، چوہدری لطیف اکبر سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ شرکاء نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارتی مظالم بند کرائے، اجلاس کے بعد مسلم کانفرنس کے صدر سردار عتیق احمد خان نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر مہاجرین کی ووٹر فہرستوں میں درستگی کے لیے الیکشن کمیشن سے 10 سے 15 دن کا وقت دینے کا مطالبہ کیا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ ہمہ وقت رابطہ میں رہے گی تاکہ صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔ کمیٹی میں وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر، وزیر قانون اظہر گیلانی، بیرسٹر افتخار گیلانی، خواجہ فاروق احمد، شیخ عقیل الرحمن، طاہر کھوکھر اور زاہد حسین شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران یا انتخابات کے بعد کسی بھی انتخابی اتحاد کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 538274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش