0
Thursday 12 May 2016 19:37

امریکہ کی خواہش اور خواب کے برخلاف بشار الاسد اقتدار میں باقی رہیں گے، جنرل فیروزآبادی

امریکہ کی خواہش اور خواب کے برخلاف بشار الاسد اقتدار میں باقی رہیں گے، جنرل فیروزآبادی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل حسن فیروز آبادی نے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد اقتدار میں باقی رہیں گے ۔ ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے جمعرات کو اپنے بیان میں شام میں دہشت گرد گروہوں کے جرائم کے لئے علاقے کے بعض ممالک اور مغرب کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے پانچ برسوں سے شام میں دہشت گردوں کی حمایت، داعش کے وحشیانہ جرائم کو ہوا دینے اور عام شہریوں کا خون بہانے کے بعد بھی شام کے عوام کو جھکنے پر مجبور نہیں کیا جاسکا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ امریکی حکام بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانے کے اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکیں گے، کہا کہ امریکا کی خواہش اور خواب کے برخلاف بشار الاسد اقتدار میں باقی رہیں گے اور شامی عوام کی کامیابی کے بعد ذلت و روسیاہی جنگ پسندوں کا مقدر بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت اس وقت شام میں جنگ کو جاری رکھ کر امریکا کے آئندہ صدارتی انتحابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ جنرل فیروزآبادی نے کہا کہ موجودہ امریکی حکومت صدارتی انتخابات میں اپنی پارٹی کی کامیابی دہشت گردوں کی حمایت اور شامی عوام کا خون بہا کر حاصل کرنا چاہتی ہے اور بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹانے کی باتیں بھی اسی تناظر میں کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ ابھی حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پیرس میں اپنے ایک بیان میں دھمکی دی تھی کہ اگر بشار الاسد نے اقتدار سے کنارہ کشی نہ کی تو انہیں بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 538294
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش