0
Saturday 14 May 2016 11:54

افغانستان، پولیس اکیڈمی پرخودکش حملہ

افغانستان، پولیس اکیڈمی پرخودکش حملہ
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے باہر خودکش دھماکے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہو گئے۔ افغان خبر رساں ادارے خاما پریس کی رپورٹ کے مطابق ہلمند صوبے کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے تصدیق کی کہ حملہ خودکش تھا۔ عمر زواک کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور نے صبح 9 بجے ٹریننگ سینٹر کے باہر خود کو دھماکے سے اڑایا۔ صوبائی گورنر کے ترجمان نے ہلاکتوں یا زخمی افراد کی تعداد کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا۔ سکیورٹی ذرائع سے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق حملے 4 افراد ہلاک ہوئے جبکہ دھماکے کی شدت سے زد میں آنے والے 10 زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ سرکاری ہسپتالوں کے عملے نے بھی 10 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے لائے جانے کی تصدیق کی۔ طالبان کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔ افغان طالبان کی جانب سے مقامی میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ گاڑی میں بارودی مواد بھر کر کیا گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ افغان طالبان نے موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی امریکی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف بڑے آپریشن کا اعلان کیا تھا، اس آپریشن کو طالبان کی جانب سے 'عمری آپریشن' کا نام دیا گیا۔ خبر رساں ادارے طلوع نیوز کے مطابق افغان آرمی چیف جنرل قدم شاہ شمیم نے دعویٰ کیا تھا کہ طالبان کی جانب سے موسم بہار کی آمد پر نئے آپریشن کا اعلان صرف پروپیگنڈا ہے، ان کو ملک کے کسی بھی حصے پر قبضہ کرنے میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 538428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش