QR CodeQR Code

فاروق ستار کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں ان کی حفاظت کی جائے، مصطفیٰ کمال

14 May 2016 15:26

اسلام ٹائمز: میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما نے کہا کہ لندن آفس کھلتے ہی سب سے پہلا کام ایم کیو ایم کے قائد کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا اور اب ہر شرارت کا جواب متحدہ قائد کے گھر کے باہر احتجاج کرکے ہی دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا ہےکہ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں ان کی حفاظت کی جائے۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ رواں ماہ لندن میں اپنی تنظیم کا دفتر کھولنے کے لیے ٹیم روانہ کردیں گے اور لندن آفس کھلتے ہی سب سے پہلا کام ایم کیو ایم کے قائد کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوگا اور اب ہر شرارت کا جواب متحدہ قائد کے گھر کے باہر احتجاج کرکے ہی دیا جائے گا۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ متحدہ قائد نے کبھی بھی تعلیم پر توجہ نہیں دی اور خود کو مہاجر قوم کا باپ ہونے کا دعویٰ بھی کرتے ہیں یہ کیسا باپ ہے کہ بچے دشمن کے نرغے میں ہیں اور باپ خود باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد ایم کیو ایم کے لہجے سے ثابت ہورہا ہے کہ ہم جو باتیں کر رہے ہیں وہ بالکل درست ہیں۔ مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا کہ ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں ان کی حفاظت کی جائے۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے سیکٹر انچارجز سمیت مختلف سیکٹرز کمیٹی کے اراکین نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 538488

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/538488/فاروق-ستار-کی-زندگی-کو-شدید-خطرات-لاحق-ہیں-ان-حفاظت-جائے-مصطفی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org