QR CodeQR Code

سندھ حکومت ناکام ہو چکی ہے، نامزد میئر کراچی وسیم اختر

14 May 2016 18:04

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ رہنما نے کہا کہ شہر میں صفائی کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے، بلدیاتی نمائندوں کو آج تک کوئی اختیار نہیں دیا گیا، کراچی سب کا شہر ہے، صفائی کرنا سب کی ذمہ داری ہے، گرفتاریوں کے باعث صفائی مہم روکی۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے نامزد میئر کراچی اور سینئر رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ناکام ہو چکی ہے، شہر میں صفائی کی ذمہ داری سندھ حکومت کی ہے، بلدیاتی نمائندوں کو آج تک کوئی اختیار نہیں دیا گیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ وہ روز کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہیں، قائداعظمؒ کے مزار کے اطراف کچرے کا ڈھیر لگا ہوا ہے، اپنی مدد آپ کے تحت صفائی مہم شروع کی۔ وسیم اختر نے شکوہ کیا کہ سندھ حکومت نے اختیارات اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں، کراچی سب کا شہر ہے، صفائی کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گرفتاریوں کے باعث صفائی مہم روکی، شہر میں صفائی مہم کیلئے کوئی بھی حصہ لے، اسے خوش آمدید کہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 538511

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/538511/سندھ-حکومت-ناکام-ہو-چکی-ہے-نامزد-میئر-کراچی-وسیم-اختر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org