0
Saturday 14 May 2016 19:02

کوہستان، ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق

کوہستان، ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کوہستان میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں۔ حادثہ دن کے وقت پیش آیا۔ جب پٹن سے بشام جانے والی موٹر کار میٹھا پانی کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جب ایک موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور ایک پتھر سے ٹکرا کر نیچے گہری کھائی میں جاگری۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی میں سوار تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جائے حادثہ پر تاحال امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ جاں بحق افراد کی میتیں نکالی جاچکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 538522
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش