QR CodeQR Code

کوہستان، ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق

14 May 2016 19:02

اسلام ٹائمز: حادثہ دن کے وقت میٹھا پانی کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پٹن سے بشام جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری، جس سے گاڑی میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ کوہستان میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں۔ حادثہ دن کے وقت پیش آیا۔ جب پٹن سے بشام جانے والی موٹر کار میٹھا پانی کے مقام پر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جب ایک موڑ کاٹتے ہوئے گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور ایک پتھر سے ٹکرا کر نیچے گہری کھائی میں جاگری۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی میں سوار تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جائے حادثہ پر تاحال امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ جاں بحق افراد کی میتیں نکالی جاچکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 538522

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/538522/کوہستان-ٹریفک-حادثے-میں-6-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org