0
Sunday 15 May 2016 06:56

آزادکشمیر کا آئین ریاست کی ضروریات پوری کرنے میں ناکافی ہے، راجہ فاروق

آزادکشمیر کا آئین ریاست کی ضروریات پوری کرنے میں ناکافی ہے، راجہ فاروق
اسلام ٹائمز۔ سابق امیدوار اسمبلی اور سٹی ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کے سربراہ زاہد امین نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ نواز میں شامل ہو کر بیرسٹر افتخار گیلانی کی حمایت کر دی۔ گذشتہ روز مسلم لیگ آزادکشمیر کے سربراہ راجہ فاروق خان، رکن قانون ساز اسمبلی بیرسٹر افتخار علی گیلانی سمیت دیگر قائدین کی موجودگی میں پریس کانفرنس کے دوران زاہد امین نے مسلم لیگ نواز میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق نے کہا کہ آزادکشمیر کا آئین ریاست کی ضروریات پوری کرنے میں ناکافی ہے، نیلم جہلم سمیت پن بجلی کے منصوبوں کا آزاد حکومت سے معاہدہ ناگزیر ہے۔ بیرسٹر سلطان، عتیق خان اور چوہدری مجید کے پاس آزاد خطہ کی ترقی و خوشحالی کا کوئی ویژن نہیں، جو لوگ روپے پیسے کے بل بوتے پر ووٹ خرید کر کشمیر کونسل کے رکن بنیں گے وہ قوم کی کیا نمائندگی کریں گے۔

راجہ فاروق نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کا قیام چھ نوجوانوں کا کارنامہ ہے جنہیں زاہد امین لیڈ کر رہا تھا۔ حکومت پاکستان بنگلہ دیش سے اپنا سفیر واپس بلائے میاں نواز شریف آزادکشمیر کو حق حکمرانی لوٹانے میں سنجیدہ ہیں۔ این ایف سی، ارسا سمیت وفاقی اداروں میں نمائندگی اور غصب شدہ حقوق کی بحالی ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہو گی۔ آزادکشمیر کی سرکاری گاڑیاں پاکستان بھر میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے پاس موجود ہیں جو کہ ریاستی وسائل کے ساتھ کھلواڑ ہے۔ آزادکشمیر کے آئندہ عام انتخابات کسی صورت 25 جولائی سے آگے نہیں جائیں گے۔ آزادکشمیر کو بے آئین سرزمین نہیں بننے دیں گے۔

 اںھوں نے کہا کہ عتیق خان کے پاس چار رکن ہیں اور بیرسٹر سلطان ایک رکن لے کر کونسل کی نشست پر انتخاب لڑ رہا ہے، ہارس ٹریڈنگ کو فروغ دینے میں دونوں کا کلیدی کردار ہے۔ جن لوگوں کے سیاسی نظریات نہ ہوں وہ کیا حقوق کی بات کریں گے۔ کشمیر کونسل کے انتخابات کیلئے کروڑوں کی بولیاں لگ رہی ہیں جو درست نہیں۔ عمران خان نے آزادکشمیر بھر میں معروف سیاسی سوداگروں کو جماعت سونپ کر عوام کے فکری استحصال کی بنیاد رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو آزادکشمیر میں لکھی ہوئی تقریر پڑھ کر ایسی باتیں نہ کریں جن سے بھارت کو فائدہ پہنچتا ہو۔ چوہدری لطیف اکبر کے پاس تیس ممبر نہیں اگر ان کے پاس رکن موجود ہیں تو شو آف ہینڈ کا چیلنج قبول کریں۔ قومی غیر ت نیلام ہو رہی ہے غیرجریدہ ملازمین کو پنجاب کے مطابق مراعات دی جائیں ہم انکے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 538606
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش