QR CodeQR Code

حوثیوں سے اتفاق کریں یا اختلاف، اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ حوثی، یمنی معاشرے کا حصہ ہیں

حوثیوں سے مذاکرات ممکن، داعش اور القاعدہ جیسی دہشتگرد تنطیموں کا خاتمہ ضروری ہے، عادل الجبیر

15 May 2016 00:36

اسلام ٹائمز: فرانسیسی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ القاعدہ اور داعش دہشتگرد تنظمیں ہیں، تاہم حوثی یمنی شہری اور ہمارے ہمسائے ہیں، جن سے مذاکرات کئے جاسکتے ہیں۔ عادل الجبیر نے حوثیوں اور یمنی حکومت کے درمیان کویت میں جاری مذاکرات کے حوالے سے متعلق امید افزا خیالات کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ یمن میں القاعدہ سے جنگ ہماری ترجیح ہے، القاعدہ اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کا خاتمہ ضروری ہوگیا ہے۔ فرانسیسی اخبار کو دیئے گئے انٹرویو میں سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ القاعدہ اور داعش دہشت گرد تنظمیں ہیں، تاہم حوثی یمنی شہری اور ہمارے ہمسائے ہیں، جن سے مذاکرات کئے جا سکتے ہیں۔ عادل الجبیر نے حوثیوں اور یمنی حکومت کے درمیان کویت میں جاری مذاکرات کے حوالے سے متعلق امید افزا خیالات کا اظہار کیا۔ سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ سائٹ سے اپنے سرکاری اکاونٹ سے جاری پیغام میں عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ آپ حوثیوں سے اتفاق کریں یا اختلاف، تاہم اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ حوثی، یمنی معاشرے کا حصہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 538622

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/538622/حوثیوں-سے-مذاکرات-ممکن-داعش-اور-القاعدہ-جیسی-دہشتگرد-تنطیموں-کا-خاتمہ-ضروری-ہے-عادل-الجبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org