0
Sunday 15 May 2016 17:11

دعا گو ہیں کہ خدا علامہ راجہ ناصر عباس کو کامیابی عطا فرمائے، علامہ عابد الحسینی

دعا گو ہیں کہ خدا علامہ راجہ ناصر عباس کو کامیابی عطا فرمائے، علامہ عابد الحسینی
اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر اور تحریک حسینی پاراچنار کے سرپرست اعلٰی علامہ سید عابد حسین الحسینی نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ملک بھر میں جاری دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کیخلاف بھوک ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ ناصر عباس اور ان کی جماعت اہل تشیع کے حقوق کیلئے ہمیشہ صف اول میں نظر آئی ہے، ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک کے عوام کی ان سے امیدیں ہیں اور وہ اپنا فریضہ بھی اچھے طریقہ سے نبھا رہے ہیں، پاراچنار کا معاملہ ملکی سطح پر اٹھانے پر ہم ان کے شکر گزار بھی ہیں اور ان کیلئے دعا گو بھی ہیں کہ خدا انہیں کامیابی عطا فرمائے، ان ظالم حکمرانوں کیخلاف ان کی جماعت مظولوں کیساتھ کھڑی نظر آتی ہے، خدا ان کی توفیقات میں اضافہ کرے۔
خبر کا کوڈ : 538681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش