QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن، 6 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

15 May 2016 16:08

اسلام ٹائمز: ڈیرہ ٹاؤن پولیس نے مڈی روڈ، ابا شہید، گرہ بالو کے علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے، جس میں پولیس کو کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، تلاشی کے دوران چھ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد بھی کیا۔


اسلام ٹائم۔ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کرکے چھ افراد کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔ ڈی پی او ڈیرہ لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) یاسر آفریدی کی ہدایت پر تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس نے مڈی روڈ، ابا شہید، گرہ بالو میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پولیس کو کسی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اور نہ ہی پولیس کے ہاتھ کوئی اشتہاری ملزم یا دہشت گرد لگا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق آپریشن سے قبل ہی جرائم پیشہ افراد روپوش ہوگئے تھے۔ تاہم پولیس نے ان آپریشنز میں چھ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے ان واقعات کی الگ الگ رپورٹس بھی درج کرلی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 538684

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/538684/ڈی-آئی-خان-مختلف-علاقوں-میں-پولیس-کا-سرچ-آپریشن-6-افراد-گرفتار-اسلحہ-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org