0
Sunday 15 May 2016 19:10

کراچی، فیکڑی ٹینک کی صفائی کرنیوالے 5 مزدور جاں بحق

کراچی، فیکڑی ٹینک کی صفائی کرنیوالے 5 مزدور جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فیکڑی کے ٹینک کی صفائی کے دوران 5 مزدور جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے سیکٹر 24 میں پلاسٹک دانہ بنانے والی نجی فیکٹری میں مزدوروں کی جانب سے زیرِ زمین ٹینک کی صفائی کی جاری تھی کہ صفائی کے دوران ایک مزدور ٹینک میں جا گرا، جسے بچانے کیلئے مزید 6 مزدور بھی ٹینک میں کود گئے، مگر کافی عرصے سے بند ٹینک میں زہریلی گیس بھر جانے کے باعث تمام مزدور بے ہوش ہوگئے، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کے تمام مزدوروں کو نکال کر جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں 5 مزدور دم توڑ گئے، جبکہ 2 مزدوروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ انجارچ ڈاکٹر سیمی جمالی نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس لائے گئے 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ 2 افراد کی حلات تشویشناک ہے، جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی ہلاکت کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد معلوم ہو سکے گی۔ واضح رہے کہ ایک سال قبل بھی کورنگی میں واقع اچار بنانے والی فیکٹری کے کیمیکل ٹینک میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 538706
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش