0
Sunday 15 May 2016 19:16

مجلس وحدت مسلمین نے ملتان میں بھی بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا، شہداء کی یاد میں شمعیں روشن

مجلس وحدت مسلمین نے ملتان میں بھی بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا، شہداء کی یاد میں شمعیں روشن
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے زیراہتمام ملک میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا گیا، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ملتان کے قائمقام سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی اور دیگر کیمپ میں موجود۔ بھوک ہڑتالی کیمپ میں شہدائے ڈیرہ اسماعیل خان، شہدائے پاراچنار ،شہدائے کراچی کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پارہ چنار میں ایف سی اور لیویز کے اہلکاروں کے ہاتھوں 4 افراد کے قتل کی شفاف تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں نہ صرف دہشت گردی کا شکار ہیں بلکہ حکومتی اداروں کا رویہ بھی ہمارا ساتھ غیر منصفانہ اور ظالمانہ ہے۔ اس ملک کے حکمران بے حس ہوچکے ہیں۔ عمران خان اپنی الیکشن مہم کے سلسلے میں برطانیہ جا سکتے ہیں لیکن اپنے صوبے میں دہشت گردی کا شکار ہونے والوں گھرانوں سے تعزیت کے لیے ان کے پاس وقت نہیں ہے۔ ڈیر ہ اسماعیل خان ملت تشیع کے لیے مقتل کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ پنجاب حکومت سنی شیعہ دونوں کی دشمن ہے یہاں درود و سلام پڑھنے والوں پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں ہمیں انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ لوگوں کا عدلیہ سے اعتماد اٹھتا جا رہا ہے۔ یہ اطلاعات بھی منظر عام پر موجود ہیں کہ سپریم کورٹ کے جج کی سفارش پر داعش کے لیے کام کرنے والے افراد کو جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ جن ججوں نے ماڈل ٹاون کیس کا فیصلہ حکومت کی مرضی کے برعکس کیا ان کے خلاف حکومت نے انتقامی کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ جب حکمران تنزلی کی اس سطح تک گر جائیں تب ملکی سلامتی و بقا خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ کراچی میں خرم ذکی کا قتل تکفیریوں کے خلاف آواز بلند کرنے کی سزا ہے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ترجمان ثقلین نقوی، مرزا وجاہت علی، سید دلاور عباس زیدی، مہراطہر حیات، علی رضا طوری اور دیگر رہنما موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 538710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش